3 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:9
ملاعمر کی امریکا کو مشروط مذاکرات کی پیشکش
آج نیوز - طالبان لیڈر ملاعمر نے امریکا کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کر دی،سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کے لیے طالبان کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کرنے اور افغانستان سے امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کی شرط رکھی گئی ہے۔سفارتی ذرائع نے آج نیوز کو بتایا کہ طالبان رہنما ملاعمر نے امریکا کو براہ راست بات چیت کی پیش کش کی ہے۔ تاہم انہوں نے اس ضمن میں اپنی شرائط بھی رکھی ہیں۔ طالبان لیڈر نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی و اتحادی افواج کو فوری طور پر واپس بلایا جائے اور طالبان کی سیاسی حیثیت تسلیم کی جائے۔ملاعمر نے افغان اور امریکی جیلوں میں قید تمام طالبان کو رہائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔