تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 0:51

پاکستان کو تنہا چھوڑنا امریکا کی غلطی تھی ،مارک گراسمین

آج نیوز - امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراس مین نے کہا ہے کہ انیس سو نوے کی دہائی میں افغانستان سے سوویت افواج کے انخلاء کے بعد پاکستان کو تنہا چھوڑنا بڑی غلطی تھی۔پاکستان کے بغیر افغانستان میں کوئی مصالحت کامیاب نہیں ہو سکتی۔پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین نے اسلام ایباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات ،دہشت گردی کے خلاف جنگ ،افغانستان میں قیام امن کی کوششوں اور علاقائی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بات چیت کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستان اور امریکا سے مثبت اشارے اینے چاہییں۔ اس ضمن میں دونوں ملکوں کے درمیان مفید تعاون ضروری ہے۔ مارک گراس مین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بغیر افغانستان میں کوئی بھی مصالحت یا مفاہمت کا عمل کامیاب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ نوے کی دہائی میں افغانستان سے روسی افواج کے انخلاء کے بعد پاکستان کو تنہا چھوڑنا غلطی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.