تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 0:55

سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کے گوشوارے طلب

آج نیوز - الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کے گوشوارے مانگ لئے۔ انتیس اگست تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔ الیکشن کمشین کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق سیاسی جماعتوں کو سالانہ پارٹی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ پارٹی گوشوارے انتیس اگست تک جمع کرا دیئے جائیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گوشوارے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام بذریعہ پارٹی عہدیدار جمع کرائے جا سکیں گے اس کے علاوہ کسی اور ذریعے سے بھجوائے جانے والے گوشوارے قابل قبول نہیں ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.