تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:27

امریکی صدر اوباما کی پچاسویں سالگرہ کی تقریبات

آج نیوز - صدر براک اوباما کی پچاس ویں سالگرہ کی تقریبات امریکا کے مختلف شہروں میں آج سے شروع ہورہی ہیں۔صدر براک اوباما پچاس برس کے ہوگئے۔ ڈیموکریٹک نیشنل پارٹی اوباما کی سالگرہ کی بڑی تقریب شکاگو میں منعقد کر رہی ہے۔ تقریب میں معروف گلوکار جینیفر ہڈسن اور ہاربی ہین کوک فن کا مظاہرہ کریں گے۔ براک اوباما چار اگست انیس سو اکسٹھ کو ہوائی میں پیدا ہوئے اور دوہزار نو میں پہلے سیاہ فام صدر کی حیثیت سے اقتدار پر براجمان ہوئے۔ حلف اٹھانے کی تقریب میں نیشنل مال گراوٴنڈ میں لاکھوں پرجوش افراد شریک تھے۔ اوباما کو اقتدار سنبھالنے کے بعد ہمیشہ بحرانوں کا سامنا رہا۔ اپنی زندگی کے پچاس سال پورے کرنے سے ایک روز قبل انہوں نے قرضوں کی حد بڑھانے اور بجٹ خسارہ کم کرنے کے معاملے پر امریکی تاریخ کے اہم ترین بل پر دستخط کئے۔ جس پر ری پبلکن اور ڈیموکریٹ کے درمیان کئی ہفتوں تک اتفاق نہ ہوسکا تھا۔ لیکن براک اوباما یہ ہدف بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.