تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:43

امریکا :بچوں کی فحش فلمیں بنانے والا گروہ گرفتار

آج نیوز - امریکا میں بچوں کی فحش فلمیں بنانے والے گروہ کے بہہتر ارکان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔امریکا کے اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے اعلان کیا ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے بچوں کی فحش تصاویر اور فلمیں بنانے میں ملوث باون افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر بیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ ملزمان گروہ کی صورت اور بعض انفرادی حیثیت میں کام کررہے تھے۔ ایرک ہولڈر کے مطابق گرفتاریاں امریکا سے باہر بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملزمان پانچ براعظموں کے چودہ ممالک میں سرگرم تھے اور آپریشن ڈیلیگو کے تحت گرفتار کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.