تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:57

گیس کی قیمتوں میں ساڑھے تیرہ فیصد اضافہ کی سمری تیار

آج نیوز - گیس کی قیمتوں میں ساڑھے تیرہ فیصد اضافہ کی سمری تیار کر لی گئی۔ اضافے کا باقاعدہ نوٹیفیکشن رواں ہفتے کے دوران جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اوگرا کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔ اوگرا قانون کے تحت نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہی ہوگا۔ گیس کی قیمت میں یہ اضافہ گھریلو، صنعتی، کمرشل، سی این جی اور دیگر تمام صارفین کیلئے یکساں طور پر کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفیکشن اسی ہفتہ جاری کیا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.