تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:58

انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب: ٹرین ڈرائیورز کی ہڑتال ختم

آج نیوز - انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ٹرین ڈرائیورز نے ہڑتال ختم کر دی۔ یونین نے انتظامیہ کو ریلوے کی حالت بہتر کرنے کے لیے دو ماہ کا وقت دے دیا۔ اس دوران ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرین انجن میں سکشن موٹرزمطلوبہ مقدارمیں فراہم نہ کرنے پرٹرین ڈرائیورز آج ہڑتال پر چلے گئے۔ جس کے بعد دوپہر ڈیرہ بجے تک کراچی سے کوئی ٹرین اندورن ملک روانہ نہ ہوسکی۔ ٹرین ڈرائیورز کا مطالبہ تھا کہ انجن میں سکشن موٹرز اور اسٹارٹنگ موٹرز نہ ہونے کے باعث ٹرین کہیں بھی راستے میں بند ہو جاتی ہے اور عوام کا غصہ ٹرین ڈرائیورز پر اترتا ہے۔ کراچی شیڈ ایسوسی ایشن اورمحنت کش یونین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ٹرین ڈرائیورز نے ہڑتال ختم کر دی جس کے بعد پہلی ٹرین عوام ایکسپریس ساڑھے پانچ گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر ڈیڑہ بجے اپنی منزل پر روانہ ہوئی۔ اس دوران ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔ محنت کش یونین کے چیرمین منظور ملاح نے آج نیوز کو بتایا ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ معاملات عارضی طور پر حل ہوئے ہیں۔ یونین نے انتظامیہ کو ریلوے کی حالت بہتر کرنے کے لیے دو ماہ کا وقت دے دیا۔ انتظامیہ انجن کے لیے اب دو کے بجائے چھ موٹر سکشن فراہم کرے گی۔ ایک ریلوے انجن کو کم از کم چھ چھ سکشن انجن درکار ہوتے ہیں۔ منظور ملاح نے مزید بتایا ہے کہ انتظامیہ نے اسٹارٹنگ انجن فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرادی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.