تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:14

کراچی: پولیس کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی ریل پٹڑیاں برآمد

آج نیوز - کراچی پولیس نے کیماڑی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ریل کی پٹریاں قبضے میں لے لیں۔ پولیس نے کیماڑی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ٹرکوں سے لاکھوں روپے مالیت کی ریل کی پٹریاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ پولیس نے موقع سے ڈرائیور، منشی اور مزید دو افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ٹرک مالک کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارروائی بلاجواز ہے۔ پکڑا گیا سامان نیلامی کا تھا جس کے دستاویزی ثبوت بھی انکے پاس موجود ہیں۔ پولیس دستاویزی ثبوت کو جھٹلا رہی ہے۔ سٹی ریلوے پولیس نے واقعہ پر کوئی بیان دینے سے انکار کردیا اور صرف اتنا کہا کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔ میڈیا کو بعد میں بتایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.