تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:30

دورہ زمبابوے: قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان آج متوقع

آج نیوز - دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان آج متوقع ہے۔ باؤلنگ کوچ عاقب جاوید اور اسسٹنٹ مینجر شاہد اسلم کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کی زیرصدارت اجلاس میں دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم مینجمنٹ کا انتخاب کیا جائے گا، جس میں انتخاب عالم کی جگہ نئے مینجر نوید اکرم چیمہ اور دیگر بورڈ حکام شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق باؤلنگ کوچ عاقب جاوید اور اسسٹنٹ مینجر شاہد اسلم کو ٹیم مینجمنٹ میں شامل نہیں کیا جا رہا، ان کی جگہ نئے منیجر کی مشاورت سے نئی تقرریوں کا امکان ہے جبکہ سیریز کے لئے نائب کپتان کا بھی تقرر کیا جائے گا، جس کی دوڑ میں ٹیسٹ سیریز کے لئے اظہر علی جبکہ ون ڈے کے لئے محمد حفیظ اور سہیل تنویر شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.