تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:31

کراچی: لیاری میں پانچ منزلہ عمارت منہدم، بچی جاں بحق

آج نیوز - کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہو گئی، سات سالہ بچی جاں بحق جبکہ آٹھ زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال لیا گیا۔ بلڈنگ گرنے کا واقعہ لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں پیش آیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران عمارت کے ملبے سے ایک بچی کی لاش اور آٹھ زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ ملبے تلے ستر سے زائد افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ گلی تنگ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.