تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:24

کراچی پہنچنے والی ٹرینوں میں کئی کئی گھنٹے تاخیر، مسافر بے حال

آج نیوز - ریلوے کی زبوں حالی میں دن بدن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ روز ریلوے ڈرائیورز کی ہڑتال ختم کیے جانے کے بعد کراچی سے ٹرینیں تو روانہ کردی گئیں تاہم اندرون ملک سے کراچی پہنچنے والی ٹرینوں میں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر ہے۔ صبح آٹھ بجے پہنچنے والی پاکستان ایکسپریس کی آمد آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے متوقع ہے جبکہ بارہ بجے آنے والی تیزگام ایکسپریس کی آمد دوپہر ڈیرھ بجے متوقع ہے۔ صبح سوا دس بجے پہنچنے والی قراقرم ایکسپریس اور نو بجکر بیس منٹ پرآنے والی ملت ایکسپریس اب بالترتیب سوا ایک بجے اور تین بجے متوقع ہیں۔ صبح گیارہ بجے آنے والی فرید ایکسپریس اور ساڑھے گیارہ بجے آنے والی کراچی ایکسپریس باالترتیب اب شام چھ بجے اور سوا چار بجے کراچی پہنچیں گی۔ سب سے زیارہ تاخیر کا شکار ہونے والی بہاؤ الدین ذکریا ایکسپریس نے صبح ساڑھے آٹھ بجے پہنچنا تھا جو اب رات ساڑھے دس بجے پہنچنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.