تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:35

بلوچستان امریکا کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے، منٹر

آج نیوز - امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ بلوچستان امریکا کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ امریکا توانائی اور پانی کے شعبے میں معاونت کرے گا۔ کوئٹہ میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کیمرون منٹر نے کہا کہ جمہوری حکومت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امریکا،پاکستان میں طویل المدت میگا پراجیکٹس کی تکمیل اور جموریت کے استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔ امریکا بلوچستان میں توانائی اور پانی کے شعبوں میں بھی معاونت کرے گا۔ امریکی سفیر نے کہاکہ بلوچستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اور ان سے ہمیشہ محبت ملی ہے۔ ان کا یہاں جس طرح استقبال ہوا وہ اس پر سب کے شکرگزار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.