تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40

سندھ ہائیکورٹ کا ٹارگٹ کلنگ سے متعلق سماعت کا فیصلہ

آج نیوز - سندھ ہائی کورٹ نے ٹارگٹ کلنگ سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرکے سماعت کا فیصلہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو سیاسی جماعتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس گلزار احمد اور جسٹس تسلیم پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے ٹارگیٹ کلنگ سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ ڈی آئی جی افتخار کی عدالت میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے زیادہ تر ملزمان سیاسی جماعتوں کے چھتری تلے رہتے ہیں۔ اس لیئے ان کے خلاف کارروائی میں دشواری کا سامنا ہے۔ درخواست گزار اقبال کاظمی کے مطابق اس سال اگست تک ایک ہزار چھ سو چونسٹھ سے زائد افراد کو چن کر قتل کیا گیا۔ لیکن پولیس کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ٹارگٹ کلنگ سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرکے گیارہ اگست تک سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.