تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:6

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ شروع

آج نیوز - پاکستان کے مختلف حصوں میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اسلام آباد، کشمیر اور لاہور میں صبح ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ مون سون کا نیا سسٹم متحرک ہونے سے لاہور،سیالکوٹ،جہلم،منڈی بہاؤالدین اور قرب و جوار میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، وزیرآباد، پلکھو، سرگودھا، جہلم، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، کوہاٹ، پشاور، گڑھی دوپٹہ، مظفرآباد میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جو اگلے تین سے چار روز تک وقفوں کے ساتھ جاری رہیں گی۔ ملک کے بیشتر علاقوں کا موسم گرم، مرطوب رہے گا۔ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی مقامات کی فضا میں صبح آٹھ بجے نمی کا تناسب نواسی فیصد تھا۔ تربیلا میں پانی کی سطح چودہ سو ترانوے اور منگلا ڈیم میں گیارہ سو ستانوے فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اکثر علاقوں کا مطلع ابرآلود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.