تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:12

مصر کیخلاف ٹیسٹ سیریز: قومی جونیئر ہاکی ٹیم قاہرہ روانہ

آج نیوز - مصر کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم قاہرہ روانہ ہوگئی۔ کپتان عمر بھٹہ کی قیادت میں اٹھارہ کھلاڑی اور چار آفیشلز پر مشتمل قومی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قاہرہ روانہ ہوئی۔ جہاں ٹیم پانچ میچز کی سیریز مصر کی سینئر ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ روانگی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے منیجر کم چیف کوچ رانا مجاہد علی کا کہنا تھا کہ سیریز کیلئے بھرپور تیاری ہے اور عمدہ کارکردگی دکھا کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ قومی ٹیم قاہرہ میں چھ سے بارہ اگست تک ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.