تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:28

امپائر وقاص بٹ پر دو سال کیلئے پابندی عائد

آج نیوز - پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بغیر اجازت یورو ہاکی چیمپیئن شپ میں آذربائیجان ٹیم کی نمائندگی کرنے والے امپائر وقاص بٹ پر دو سال کے لئے پابندی عائد کر دی۔ پی ایچ ایف کے مطابق پاکستان کے امپائر وقاص احمد بٹ نے اٹلی میں یورو ہاکی چیمپیئن شپ تھری کھیلنے والی آذربایجان ٹیم کی نمائندگی کی تھی، جس کے لئے انہوں نے پی ایچ ایف سے این او سی نہیں لیا تھا۔ فیڈریشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر پی ایچ ایف نے ان پر ڈومسیٹک اور انٹرنیشنل ہاکی کے ایونٹس میں پلیئر اور امپائر کی حیثیت سے حصہ لینے پر دو سال کیلئے پابندی عائد کی ہے، جس کا اطلاق تین اگست دو ہزار گیارہ سے ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.