4 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:44
گجرات:سنگ دل شخص کے ہاتھوں بیوی، دو بیٹیاں اور نواسی قتل
آج نیوز - گجرات میں گھریلو تنازعہ پر دبئی پلٹ شخص نے فائرنگ کرکے بیوی، دو بیٹیوں اور ڈیڑھ سالہ نواسی کو قتل کردیا۔پولیس کہ مطابق گجرات کے نواحی گاؤں کالرہ کلاں کے رہائشی محمد ارشد نے گھریلو تنازعہ پر مشتعل ہو کر فائرنگ کردی، جس سے اسکی بیوی نسیم ، بیٹی آمنہ،شادی شدہ بیٹی فاخرہ اور کمسن نواسی رائبہ ہلاک ہوگئی،ملزم فرار ہوگیا۔ اہل علاقہ کے مطابق ڈیڑھ ماہ پہلے ملزم محمد رشید دبئی سے وطن واپس آیا تھا۔ مقتول کے اہل خانہ ملزم کے ذہنی توازن ٹھیک نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہیں۔ پولیس نے ایک ہی خاندان کے چاروں افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کر دی ہیں۔