4 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:41
مولانا فضل الرحمان کی کراچی میں فوج کے استعمال کی مخالفت
اے آر وائی - اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں فوج کے استعمال کی مخالفت کر تے ہوئے کہا ہے کہ فوج قومی ادارہ ہے جسے فریق بنا کر عوام کے سامنے نہ لایا جائے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں کراچی کی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مولا نا فضل لرحمان نے کہا کہ کراچی مین خونریزی کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا ایم کیو ایم اے این پی اور اپوزیشن جماعتیں آج کراچی میں فوج کو دعوت دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ طاقت مسلے کا حل نہین ہے فاٹا ، بلوچستان اور کراچی میں بھی فوجی آپریشن کے خلاف ہوں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو افغانستان میں طاقت کے بل پر مسلے کا حل نہیں نکال سکے تو فوج کیسے حل نکالے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج کو ملک سے لڑائیں گے تو خطرات پیدا ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ جزوی طرع ملک کو فوج کے حوالے کر نا مار شل لا کی طرع تباہ کن ہے فضل الرحمان نے کہا کہ کراچی میں امن کے قیام کی نیت سے تمام سیاسی جماعتیں بیٹیھں تو امن قائم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ الزام تراشیاں ہوتی رہیں اور ماضی کے کردار یاد دلاتے رہے تو ملک پہلے بھی دو لخت ہوا اب پتہ نہیں کتنے لخت ہو گا انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹانا چاہتی ہیں ۔