تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:37

شہباز شریف کا بیان اشتعال انگیز ہے، بابراعوان

اے آر وائی - اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پوٹھوار اور سرائیکی صوبوں کے حوالے سے شریف برادران کا بیان اشتعال انگیز ہے، نئے صوبوں کے قیام کی اجازت آئین پاکستان دیتا ہے اور اس میں نئے صوبوں کے قیام کا میکینزم بھی طے ہے اس لئے شریف برادران کو اب کوئی سٹے آرڈر بھی نہیں ملے گا۔



سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہانہوں نے کہا کہ پوٹھوار اور سرائیکی صرف زبانیں نہیں بلکہ تہذیب ہیں جو تاریخ سے ثابت ہیں، انہوں نے کہا کہ ملتان اور ٹیکسلا ماضی کی حکومتوں کے دارالحکومت رہے ہیں۔



بابر اعوان نے کہا کہ اب تو ان صوبوں کئے لئے آوازیں ان کی اپنی پارٹی کے اندر سے آئی ہیں اگر بابر اعوان غلط ہے تو وہ اپنے ہی سینئیر نائب صدر کے بیان پر بھی تبصرہ کردیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ میاں شہباز شریف اپوزیشن کا ریکوزٹ کردہ اجلاس جلد بلائیں تاکہ اس معاملے پر انہیں اپنے ہی ساتھیوں کی رائے کا علم ہو سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.