4 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:27
چیئرمین سینٹ سے جاپانی سفیر کی ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد: پاکستان نے اقتصادی مشکلات پر قابو پانے کے لئے پاک جاپان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے، چیئر مین سینیٹ فاروق ایچ نائیک نے یہ بات پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں جاپانی سفیر ہیروشی او ای سے ملاقات کے دوران کہی۔
چیئر مین سینیٹ نے جا پان میں تباہ کن زلزلے اور سونامی کے باعث ہونیوالی تباہ کاریوں پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ، انہوں نے جاپان کیطر ف سے پاکستان کو سماجی و معاشی ترقی کیلئے دی جانیوالی امداد کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی توجہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر ہے تاکہ موجودہ اقتصادی مشکلات پر قابو پایا جا سکے اور تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں روابط کو فروغ دیا جائے۔
چیئر مین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں دوست ممالک تجارتی حجم کو مزید بڑھائیں گے ، جاپان کے سفیر نے یقین دلایا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان مو جو دہ دوستانہ تعلقات کو مزید مظبو ط و مستحکم کرنے کیلئے بھر پور کو ششیں کریں گے۔