4 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:18
کراچی میں فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں، فوزیہ وہاب
اے آر وائی - راولپنڈی: صدر مملکت کی ڈپٹی پولیٹیکل سیکر ٹری فوزیہ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے کسی فوجی آ پریشن کی ضرورت نہیں ہے۔
راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال میں بے نظیر بھٹو لنگر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان کراچی میں قیام امن کے لئے مفاہمت چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے چاہے وہ ہمیں کچھ بھی سمجھے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اختلافات بھلا کر واپس آ جائے۔
فوزیہ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کا مسئلہ دیرینہ ہے اور یہ مسئلہ صرف ایک طبقے یا جماعت کا نہیں بلکہ ہر زبان بولنے والے کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہ مسئلے کے حل کے لئے سب کا مل بیٹھنا ضروری ہے۔