تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:32

ایم کیو ایم کےکارکنان اور شہری ہر قیمت پرپرامن رہیں،الطاف

اے آر وائی - لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ایم کیوایم کےکارکنوں سمیت کراچی کے شہریوں سے کہاہے کہ ہرقیمت پر پرامن رہیں،صبروتحمل اورضبط وبرداشت سے کام لیں اورامن کیلئے تمام جماعتوں اورتمام قومیتوں سے بات کریں ۔



انہوں نے یہ بات عوام کے نام ایک وڈیوپیغام میں کہی۔ اپنےپیغام میں الطاف حسین نے کہاکہ انھوں نے دوروزقبل عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ ایک ماہ کاراشن جمع کرکے رکھ لیں،اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ جب گزشتہ دنوں قصبہ کالونی میں کٹی پہاڑی پر سے دہشت گرد حملے کررہے تھے، توعلاقہ مکینوں کے گھروں میں کھانے پینے کی چیزیں ختم ہوگئی تھیں اورکئی گھرانے ایسے تھے کہ معصوم بچوں کوپینے کیلئے دودھ تک نصیب نہیں ہوا۔سرجانی ٹاوٴن میں گھروں پر حملے ہورہے تھے، گھروں اوردکانوں کوآگ لگائی جارہی تھی،احسن آباد میں افروزٹیکسٹائل مل پر حملہ کرکے ملازمین کی ڈیڑھ سوسے زائد موٹرسائیکلوں کو جلادیا گیا اورلوگوں کوبچانے والاکوئی نہ تھا۔ لہٰذااس خطرے کے پیش نظرکہ اگران دہشت گردوں نے اپنی دہشت گردی کا دائرہ شہرکے دیگرعلاقوں تک بڑھادیا تونجانے کن کن علاقوں میں قصبہ کالونی جیسی صورتحال ہو۔



الطاف حسین نے کہاکہ خداکاشکرہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں رینجرزپہنچ گئی اور اس نے امن قائم کیاجس پر ڈی جی رینجرزاوررینجرزکے تمام افسروں اورجوانوں کا شکرگزار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.