تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:4

کراچی صورتحال پر عاصمہ جہانگیر کا اظہار تشویش

اے آر وائی - لاہور: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عاصمہ جہانگیر نے کراچی کے بگڑتے حالات پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے پارلیمنٹ سے سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر مسلے کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔



لاہور سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ مذہبی اور سیاسی عدم برداشت کی وجہ سے کراچی کے حالات خراب ہو رہے ہیں۔ کراچی میں اقتداراور طاقت کے حصول کیلئے عام لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنے گروپوں کو مسلح کرنے کے لئے بھتے وصول کر تی ہیں۔



عاصمہ جہانگیر نے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے مسئلہ پر تمام پارٹیوں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے جو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر مسئلے کا حل تلاش کرے۔



صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ عوام امید کرتی ہے کہ مسائل کے حل کے لئے پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرے گی اور تمام بوجھ دوسرے اداروں کے کندھوں پر نہیں ڈالے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.