تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:55

کراچی، حیدرآباد کے لوگ منفی سیاست کا حصہ نہ بنیں، قادر مگسی

اے آر وائی - حیدرآباد: سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے واقعات کی ذمہ دار پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ہے کراچی اور حیدرآباد کے لوگ کسی منفی سیاست کاحصہ نہ بنے۔



حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں الطاف حسین، شاہی سید اور ذوالفقارمرزا کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔



انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں چھ ہزار افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والے کسی منفی سیاست کا حصہ نہ بنے، وہ سندھ کے باشندے اور ہمارے بھائی ہے۔



انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کو برطانیہ سے واپس لے کر مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں چھ ماہ کیلئے نگراں حکومت قائم کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.