4 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:22
ڈاکٹر قادر مگسی کا سندھ میں نگراں حکومت قائم کرنے کامطالبہ
آج نیوز - سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے سندھ میں امن بحال کرنے کے لیے صوبے کی اتحادی حکومت ختم کرکے چھ مہینے کے لئے نگراں حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ صدر زرداری اور الطاف حسین سندھ کو تقسیم کرنے کا خفیہ کھیل، کھیل رہے ہیں۔ صدر زرداری کو سندھ کے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ نااہل اور تمام وزراء کرپٹ ہیں اس لئے پیپلزپارٹی سندھ میں حکومت کرنے کا اخلاقی جواز کھو چکی۔قادر مگسی نے سولہ نکاتی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک سندھ کے معاملات میں مداخلت بند کردیں، رینجرز، ایف سی یا فوج کے بجائے پولیس کو اختیارات دے کر دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے۔