تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:55

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نوکیلئے عالمی برادری فنڈقائم کرے گی

آج نیوز - پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے لئے عالمی برادری آٹھ ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرے گی۔ اقوام متحدہ کے کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق سیلاب کے باعث پاکستان کی معیشت کو دس ارب ڈالر نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے عالمی برادری نے رواں سال آٹھ ارب ڈالر کا اپیل فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فنڈ اقوام متحدہ، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان کی شراکت سے قائم کیا جائے گا، اقوام متحدہ کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں کے لئے اربوں ڈالر درکار ہیں، جس کے لئے فنڈ قائم کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ فنڈ حکومت پاکستان اور انٹرنیشنل ڈونرز آرگنائزیشنز کے تعاون سے کام کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.