تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:6

کراچی :عمارت گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق

آج نیوز - کراچی کے علاقے موسٰی لین میں عمارت گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے۔ قصر رقیہ نامی عمارت چوالیس سال قبل تعمیر کی گئی تھی جس کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے مخدوش قرار دیا جاچکا تھا جمعرات کی صبح عمارت اچانک زمیں بوس ہوگئی عمارت گرنے کے بعد رضاکاروں اور علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کیا۔ لیاری ٹاون کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا لیکن ڈیزاسٹر منجمنٹ اور شہری دفاع کا عملہ جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکا۔ سندھ کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نقصان کا ازالہ کریگی امدادی کارکنان نے ملبے تلے دبے متعدد افراد کو باہر نکالا۔تنگ گلیوں اور لوگوں کے رش کے باعث ہیوی مشینری کو امدادی کام کرنے میں مشکلا ت کا سامنا رہا۔لیاری میں مخدوش عمارتیں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ تاہم بلڈنگ کنڑول اتھارٹی میں انسپکشن ٹیم کی کرپشن کے باعث ایسے افسوسناک واقعات پیش آتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.