تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:48

کراچی: سحری و افطار میں لوڈ شیڈنگ، عوام شدید اذیت میں مبتلا

آج نیوز - کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے، سحر اور افطار کے وقت بھی کے ای ایس سی بجلی بند کرنے سے باز نہیں آئی۔ کینپ کا کہنا ہے اسی میگاواٹ بجلی بحال کردی ہے۔ کراچی میں سحری اور افطار میں لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے ای ایس سی نے دعویٰ کیا تھا کہ شہر میں ساڑھے چار گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ لیکن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی تمام دعوے دھرے رہ گئے۔ شہر میں ہر دو گھنٹے بعد بجلی بند ہونے سے شہری پریشان ہیں۔ دوسری جانب کینپ نے کے ای ایس سی کو اسی میگاواٹ بجلی کی فراہمی بحال کردی ہے۔ صدر میں بجلی کی بندش کیخلاف لوگوں نے احتجاج کیا، مشتعل افراد نے جیکب لائن گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی اور کے ای ایس سی کی گاڑی کو آگ لگا دی اور سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ کے ای ایس سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف پندرہ فیصد رہائشی علاقوں میں افطار کے وقت لوڈشیڈنگ کی گئی۔ بن قاسم پاور پلانٹ کے دو یونٹ میں فنی خرابی کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.