5 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:42
سندھ کابینہ میں دونئےوزرا شامل،صدر نےمنظوری دیدی
اے آر وائی - کراچی: سندھ کابینہ میں دو نئے وزراشامل کیئے جارہے ہیں جس کی صدر آصف زردار ی نے منظوری دے دی ہے۔ کراچی کے علاقے ہاکس بے اور ماری پور سے سندھ اسمبلی کے رکن ندیم بھٹو اور ٹھٹھہ سے صادق میمن کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دونوں کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے۔ کابینہ میں شامل کئے گئے نئے وزراء آج سہ پہرگورنر ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان ان سے حلف لیں گے۔