تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:50

عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز، لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید احتجاج

آج نیوز - کراچی میں دن بھر کے بعد سحری اور افطاری میں بھی لوڈشیڈنگ نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا،شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔کینپ کا کہنا ہے اسی میگاواٹ بجلی بحال کردی ہے۔ مہنگائی ، بدامنی اور بیروزگاری سے لوگ پہلے ہی تنگ ہیں اوپر سے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ تو کیا لیکن وہ ہمشہ کی طرح اس بار بھی وفا نہ ہوا، جمعرات کی شب سحری اور افطاری میں لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام سڑکوں پر نکل آئے اور گرڈ اسٹیشن میں گھس کر توڑ پھوڑ اور جلانے کی کوشش کی اور کے ای ایس سی کی گاڑی کو نذر آتش کردیا اور شدید احتجاج کیا۔ پولیس نے خانہ پری کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کے الزام میں چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ کے ای ایس سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف پندرہ فیصد رہائشی صارفین افطار کے وقت لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی نہ رہ سکے۔ بن قاسم پاور پلانٹ کے دو یونٹ بدستور فنی خرابی سے دو چار ہیں جس کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔ دوسری جانب کینپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کے ای ایس سی کو اسی میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.