تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:6

سانحہ ایئر بلو کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ

آج نیوز - سانحہ ایئر بلو کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ حادثے کے وقت جہاز کا پائلٹ اپنے فرسٹ آفیسر کی فراہم کردہ اطلاعات پر عمل نہیں کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ دو ماہ بعد منظر عام پر لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضائی کمپنی ایئر بلیو کے طیارے کو حادثہ انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت ایئر بلیو کی ایئر بس نمبر ای ڈی ٹو زیرو ٹو کے پائلٹ کیپٹن پرویز چودھری اپنے کو پائلٹ فرسٹ آفیسر مجتنب خان کی اطلاعات پر عمل نہیں کر رہے تھے، ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاور نے طیارے کے غلط سمت میں جانے کی وارننگ دی تھی تاہم فرسٹ آفیسر کے بتانے کے باوجود پائلٹ نے اس پر توجہ نہیں دی۔ رپورٹ کے مطابق ایئر بلو کا بدقسمت طیارہ تکنیکی حوالے سے مکمل طور پر درست حالت میں تھا۔ ذرائع کے مطابق ایئر بلیو حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ آئندہ دو ماہ میں منظر عام پر لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ اٹھائیس جولائی دو ہزار دس کو اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام ایک سو باون افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.