5 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:19
گورنر پنجاب کے سنیئر ایڈوائزر کا درزی کیخلاف مقدمہ
آج نیوز - گورنر پنجاب کے سنیئر ایڈوائزر نے بیوی بچوں کے کپڑے نہ سینے پر مرضی کے درزی اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس کے مطابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کے سینئر ایڈوائزر زاہد بشیر نے ڈیفنس میں اپنی بیوی اور بیٹیوں کے کپڑے سلائی کے لئے مرضی کے درزی کو دیئے اور چوراسی ہزار روپے سلائی بھی درزی شہزاد کو ادا کر دی۔ ایک ماہ گزرنے کے بعد زاہد بشیر نے درزی سے بیوی بچوں کے کپڑوں کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ ابھی تک سلائی نہیں کر سکا، جس پر گورنر پنجاب کے سنئیر ایڈوائزر زاہد بشیر نے پولیس اسٹیشن ڈیفنس اے میں درزی شہزاد اور اسکی بیوی ہما شہزاد کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کروا دیا۔ اس سلسلے میں جب پولیس سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج ضرور کیا ہے لیکن ابھی تک گرفتاری عمل نہیں لائی گئی۔