5 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:38
پاک، بھارت فٹبال ٹیمیں 3 ستمبر کو آمنے سامنے
آج نیوز - روائتی حریف پاک بھارت فٹ بال ٹیمیں تین ستمبر کو تاریخ میں پہلی بار انگلینڈ کی سرزمین پر ٹکرائیں گی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری احمد یار لودھی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ تین ستمبر کو ڈربی میں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میچ کے لئے طارق لطفی کو ہی قومی ٹیم کا چیف کوچ برقرار رکھا گیا ہے۔ بائیس کھلاڑیوں اور پانچ آفیشلز پر مشتمل اسکواڈ انتیس اگست کو انگلینڈ جائے گا، جہاں مقامی کلبوں کے ساتھ پانچ اور سات ستمبر کو دو پریکٹس میچز بھی کھیلیں جائیں گے۔ احمد یار لودھی نے بتایا کہ دورے کے تمام تر اخراجات سپانسر ادارہ برداشت کرے گا۔