5 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:50
پاکستان، ایران اور عراق سے کھجور درآمد کرے گا
آج نیوز - رمضان المبارک میں طلب پوری کر نے کے لئے پاکستان ، ایران اور عراق سے کھجور درآمد کرے گا۔ فارمرز کے مطابق ابھی تک مقامی کھجور تیار نہیں ہوسکی، جس کے باعث ملکی طلب پوری کرنے کے لئے ایران اور عراق سے گہرے رنگ کی ذائقہ دار کھجور درآمد کی جائے گی۔ ہارویسٹ ٹریڈنگز کے سی ای او احمد جاوید کے مطابق پاکستان کھجور کی برآمد سے سالانہ دو کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کماتا ہے، پاکستان میں تقریبا پانچ لاکھ پینتیس ہزار ٹن سالانہ کھجور پیدا ہوتی ہے، جس میں سے صرف چھیاسی ہزار ٹن برآمد کی جاتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انیس سو چھیانوے کے بعد سے کھجور کی فی ایکڑ پیداوار میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ دنیا کے دیگر کھجور پیدا کرنے والے علاقوں میں زیر کاشت رقبے میں ایک سو چھیاسٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان، کینڈا، بھارت، نیپال، برطانیہ اور امریکا پاکستانی کھجور کی بڑی مارکیٹس ہیں، زیر کاشت رقبہ بڑھا کر کھجور کی برآمد سے بیس سے چوبیس کروڑ ڈالر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔