تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:7

ٹرینوں کی آمد و رفت میں حسب معمول تاخیر، مسافر بے حال

آج نیوز - ریلوے کی زبوں حالی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کراچی سے پشاور ٹرینوں کی آمد دس گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔ اس دوران ملک بھر میں چوبیس ٹرینوں کو کینسل کیا گیا۔ لاہور میں ریلوے حکام کے مطابق کراچی کینٹ سے اندرون ملک جانے والی چار ٹرینیں اپنے مقرر وقت پر روانہ ہوئی ہیں جن میں عوامی ایکسپریس، سپر ایکسپریس ،ہزارہ ایکسپریس اور شاہ رکن عالم شامل ہیں۔ جبکہ لاہور سے راولپنڈی اور کراچی کیلئے روانہ ہونے والی تین ٹرینیں اپنے مقرر وقت پر روانہ ہوئی ہیں۔ کراچی جانے والی ملت ایکسپریس کا انجن گوجرہ میں فیل ہو گیا، جبکہ ریلیف انجن بھی خراب ہو گیا، جس کو دو گھنٹے بعد مرمت کر لیا گیا۔ ملت ایکسپریس سات گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو گئی ہے اور اب یہ صبح ساڑھے نو بجے کے بجائے رات ساڑھے دس بجے کراچی کینٹ اسٹیشن پر پہنچے گی۔ اس کے علاوہ دیگر گاڑیوں میں تیزگام ایکسپریس چھ گھنٹے، علامہ اقبال ایکسپریس سات گھنٹے ،قراقرم اور پاکستان ایکسپریس ساڑھے پانچ گھنٹے لیٹ ہیں۔ نائٹ کوچ سات گھنٹے تاخیر سے کراچی کینٹ پہنچے گی۔ اس دوران کراچی سے لاہور اینے والی نائٹ کوچ چھ گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد خانیوال اسٹیشن پہنچی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.