تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40

ممبئی دھماکوں میں بھارتی انتہا پسند ملوث ہیں، چدم برم کا اعتراف

آج نیوز - بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ کے ممبئی دھماکوں میں بھارتی انتہا پسند ملوث ہیں۔ چدم برم نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیا سبھا کو بتایا کہ حقیقت سے آنکھیں چرانا ممکن نہیں۔ واضح اشارے ملے ہیں کہ گذشتہ ماہ کے ممبئی دھماکوں میں بھارتی انتہا پسند ملوث ہیں۔ چدم برم نے اعتراف کیا کہ اندرون ملک موجود دہشتگردوں سے بھارت کے وجود کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کو تقوت مل رہی ہے۔ بھارت بھی اس سے مبرا نہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پونے اور ممبئی دھماکے حکومت پر داغ ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے دہشتگردی کے خلاف حکومتی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ تیرہ جولائی کو ممبئی دھماکوں میں چھبیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.