5 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:41
سندھ کابینہ:پی پی ارکان صادق میمن اور ندیم بھٹو نے حلف اٹھا لیا
آج نیوز - سندھ کابینہ میں توسیع کردی گئی ، پیپلزپارٹی کے مزید دو نئے وزراء نے حلف اٹھالیا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو صوبائی وزراء، مشیر اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے والے وزراء میں کیماڑی سے منتخب ندیم بھٹو اور ٹھٹھہ سے صادق میمن شامل تھے۔ دونوں افراد کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔ صدر زرداری نے دونوں وزراء کی کابینہ میں اضافے کی منظوری دی تھی۔ صادق میمن پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے جنرل سیکریٹری ہیں اور ان کا شمار ذوالفقار مرزا کے قریبی ساتھیوں میں کیا جاتا ہے۔ ندیم بھٹو کو کچی آبادی اور صادق میمن کو جیل خانہ جات کی وزارت دے دی گئی ہے۔