تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:48

ایم کیوایم عید سے پہلے حکومت میں ہوگی،سراج درانی

آج نیوز - سندھ کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم عید سے پہلے حکومت میں شامل ہوجائے گی جبکہ رضا ہارون کا کہنا تھا کہ کمشنری نظام کو رول بیک کیا جائے تو ایم کیو ایم خیر مقدم کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے افطار عشائیے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفےٰ ابھی منظور نہیں ہوئے۔ایم کیو ایم عید سے پہلے حکومت میں واپس آجائے گی۔ عید کی نماز ایم کیو ایم کے ساتھ ادا کریں گے۔سراج درانی نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایم کیو ایم کی تجاویز ابھی نہیں آئیں جب آئیں گی تو غور کیا جائے گا۔ سراج درانی نے کہا کہ پرانے قوانین میں ترمیم ہوسکتی ہے۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ایم کیو ایم کے رضا ہارون نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کی دعوت پر افطار پارٹی میں آسکتی ہے اس کا مطلب حکومت میں شمولیت نہیں۔ کمشنری نظام کو رول بیک کرنے جیسے مثبت فیصلے کئے جائیں تو ایم کیو ایم خیر مقدم کرے گی۔رضا ہارون سے گورنر سندھ اور صدر مملکت کی ملاقات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سرکاری ہینڈ آؤٹ کا انتظار کریں اگر جلدی ہے تو برنس روڈ پر طوطا فال نکالتا ہے۔رضا ہارون کا کہنا تھا کمشنری نظام جیسے تجربات کے بجائے دنیا بھر میں نافذ لوکل باڈی سسٹم کی نقل کی جائے۔ سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ حکومت کی رٹ بھی قائم کریں گے اور شہر میں امن بھی بحال ہوگا۔ منظور وسان نے کہا کہ کراچی میں پچیس ٹارگٹ کلرز گرفتار کیے ہیں جنہیں وقت آنے پر میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.