6 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:18
حکومت کی مخلصانہ کوشش میں بھرپور تعاون کیا جائے گا: الطاف حسین
آج نیوز - ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے قیام امن کے لیے حکومت کی مخلصانہ کوشش میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ حکومت عوام کے بنیادی مسائل بھی حل کرے۔ ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان سے خطاب میں کہا کہ بے روزگاری ، مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی بھی امن وامان کی صورت حال پر اثر انداز ہورہی ہے۔ حکومت امن کے قیام کے ساتھ بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھی موثر اقدامات کرے۔ الطاف حسین نے کہا کہ رمضان میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو درپیش مشکلات قابل تشویش ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردوں کے حملوں سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی موقع پر گالی کا جواب گالی سے نہ دیں ، تلخ کلامی کے بجائے دلائل کے ذریعے اپنا مقدمہ پیش کریں۔