6 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:36
اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پہلی مرتبہ امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کردی
آج نیوز - اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پہلی مرتبہ امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کردی۔کریڈٹ ریٹنگ اجینسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کی جانب سے پہلی مرتبہ امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کا فیصلہ امریکا کے بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے سے متعلق خدشاد کی بناء پر کیا گیا ہے۔ اسٹینڈرڈ اینڈ پورز میں امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ طویل عرصے سے ٹرپل اے تھی ۔جو اب کم ہو کر ڈبل اے پلس کردی گئی ہے۔ امریکی ٹریڑریز جو دنیا میں محفوظ ترین سرمایہ کاری کے چور پر دیکھی جاتی تھیں ،اب برطانیہ ،جرمنی ، فرانس ۔کینیڈا جیسے ممالک کی طرف سے جاری کئے جانے والے بانڈز سے بھی کم ریٹنگ کی حامل رہ گئیں ہیں۔اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی امریکی کریڈٹ ریٹنگ کا منظر نامہ منفی ہے۔ یہ بیان اس بات کا اشارہ ہے کہ آئندہ ایک سے ڈیڑھ سال میں امریکی کریڈٹ ریٹنگ میں مزید کمی ہوسکتی ہے۔