تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:49

ریلوے کی بحالی کیلئیوفاقی حکومت کی چھ ارب روپے فراہم کرنے پر رضامندی

آج نیوز - وفاقی حکومت نے ریلوے کی بحالی کیلئے کنسورشیم کے ذریعے چھ ارب روپے فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ غلام احمد بلور کہتے ہیں کہ مزید پانچ ارب روپے کیلئے پی سی ون تیار کیا جائے گا۔ وہ رقم بھی جلد ملنے کی امید ہے۔اسلام آباد میں آج نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں اپنا رونا رویا اور کہا کہ بہت بے عزتی ہوچکی۔ پیسے دیں ورنہ وزارت چھوڑ دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے اچھے نتائج سامنے آ ئے ہیں۔ اگر پیسے مل گئے تو چھ ماہ میں ریلوے کی حالت بہتر ہوجائے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کئی وعدے کئے گئے لیکن وہ پورے نہیں ہوئے۔ اگر اس مرتبہ پیسے نہ ملے تو پھر وزارت کی بھی ضرورت نہیں۔ غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ ریلوے کو اپ گریڈ کرنا بہت ضروری ہے۔ بڑی ٹرینوں کی بہتری کیلئے چھوٹی ٹرینیں بند کرنا پڑیں گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.