تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:9

اسلام آباد: تحریک انصاف کاافطاری سے سحری تک احتجاجی دھرنوں کا آغاز

آج نیوز - پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ملک بچانے اور حکومت بھگانے کے لیے افطاری سے سحری تک احتجاجی دھرنوں کا آغاز آج سے ہو رہا ہے.پی ٹی آ ئیکے کارکن افطار بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے کریں گے.پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کے خلاف عمران خان ملک گیر سطح پر سرگرم ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکومت کے خاتمہ کے بغیر عوامی مسائل کا حل ممکن نہیں، عمران خان کا خیال ہے کہ وہ عوامی دباؤ سے حکمرانوں کو گھر بھجوانے میں کامیاب رہیں گے۔کراچی ،پشاور اور فیصل آباد میں دھرنوں کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے رمضان المبارک میں بھی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.اس سلسلہ کا پہلا دھرنا ہفتے کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پریڈ ایونیو پر ہوگا۔تحریک انصاف کے رہنماء سمجھتے ہیں کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے ۔ ملکی حالات کی وجہ سے حکومت شدید دباوٴ میں ہے اور یہ دباؤ رمضان میں بھی برقرار رہنا چاہئے.پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد اس دھرنے میں شرکت کرے گی ۔ اور عید تک حکومت پر دباؤ اتنا بڑھا دیا جائے گا کہ اسے عوامی مسائل حل کرنا ہوں گے ورنہ اقتدار سے الگ ہونا پڑے گا.


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.