6 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:5
جاویدہاشمی کا ملتان اور بہاولپور کو ملاکر صوبہ بنانے کامطالبہ
آج نیوز - مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر جاوید ہاشمی نے بھی ملتان اور بہاولپور کو ملاکر صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی کے بجائے ملک کے مفاد میں سوچتے ہیں مسائل اور محرومیوں کا واحد حل نئے صوبوں کا قیام ہے، جس کے لئے پنجاب کو پہل کرنا ہوگی۔ملتان میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ دنیا بھر میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کو مسائل کا حل سمجھا جاتا ہے، پاکستان میں بھی اس روایت کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا، ڈیرہ اسماعیل خاں اور ہزارہ سمیت ملک بھر میں آٹھ اور پنجاب میں چار صوبوں کا قیام ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سرائیکی صوبے کے حوالے سے عوام کو دھوکا دے رہی ہے، مسلم لیگ ن کی مدد کے بغیر ایسا ممکن نہیں۔مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات پر سیاست کھیلی جا رہی ہے، جہاں بٹن دبانے سے حالات خراب اور ٹھیک ہوتے ہیں۔