تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:57

ٹی ٹوئنٹی:سری لنکانے آسٹریلیاکو مات دیدی

آج نیوز - سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کوپینتیس رنز سے شکست دے دی۔پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصل کیا۔ میزبان سری لنکانے تلکارتنے دلشان کی شاندار سنچری کی بدولت میں مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں پر ایک سو اٹھانوے رنز کا مجموعہ بنایا۔ دلشان نے ستاون بالوں پر پانچ چھکوں اور بارہ چوکوں کی مدد سے ایک سو چار رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سنگاکارا نے تیس رنز بنائے۔بریٹ لی شین واٹسن اور مچل جانسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں کینگروز مقررہ ربیس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو تریسٹھ رنز تک محدود رہے۔ وارنر تریپن رنزبناکر نمایاں رہے۔ پریرا نے تین جبکہ کلاسیکرا نے دو بیٹسمینوں کوشکار بنایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.