6 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:38
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں فاصلے مٹنے لگے
آج نیوز - پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں فاصلے مٹنے لگے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سینیٹر بابر اعوان نے گورنر سندھ عشرت العباد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، تینوں رہنماؤں نے کمشنری نظام میں ترامیم پر بات چیت کی۔گورنر سندھ عشرت العباد اور سینیٹر بابر اعوان ایک ہی فلائٹ سے اسلام آباد سے کراچی پہنچے۔ سینیٹر بابر اعوان نے گورنر ہاوٴس میں میں عشرت العباد سے ون آن ون ملاقات کی۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی ملاقات میں شامل ہوگئے۔ ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے تعلقات اور کمشنری نظام میں ترامیم کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کا دوسرا دورگورنر ہاؤس میں ہوا ۔ اس ملاقات میں وزیرداخلہ رحمان ملک بھی شریک ہیں۔ ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی ، ذرائع کے مطابق کمشنری نظام کے حوالے سے اہم فیصلوں کاامکان ہے۔