7 اگست 2011
وقت اشاعت: 0:40
ملکی مفاد میں پی پی سے بات چیت جاری رہیگی ،فاروق ستار
آج نیوز - متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستارنے کہا ہے کہ شہرقائد میں دہشت گرد معصوم شہریوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ ملک اورصوبے کے وسیع ترمفاد میں پیپلزپارٹی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں ۔میر گارڈن حیدرآباد میں خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام ستر بستروں پر مشتمل نزیر حسین میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح کردیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم انسانیت کی خدمت کوعبادت سمجھتی ہے،،،میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ حکومت میں شامل ہوں یا نہ ہوں انسانیت کی خدمت پریقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو مثبت اپوزیشن کا کردارادا کرنیکا موقع ملنا چاہیے۔ پیپلزپارٹی کو قیام امن کیلئے غیرمشروط حمایت کا یقین دلایا ہے۔حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔سابق ناظم کراچی مصطفٰی کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت میں نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت کر رہی ہے۔