7 اگست 2011
وقت اشاعت: 0:52
پشاورر :نیٹو آئل ٹینکرز ٹرمینل دھماکا ،دس گاڑیاں تباہ
آج نیوز - پشاور کے نواحی علاقے رنگ روڈ پر واقع نیٹو کیلئے تیل سپلائی کرنیوالے آئل ٹینکرزٹرمینل میں دھماکے سے دس سے زائد گاڑیاں جل گئیں ۔
پولیس کے مطابق رنگ روڈ پر واقع ایک ٹرمینل میں کھڑے ایک آئل ٹینکر میں دھماکاہوا جسکے باعث ٹینکر مین آگ لگ گئی جس نے دیگر گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا جس سے دس سے زائد آئل ٹینکرز جل گئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔