تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 0:56

کراچی :عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد اکیس ہوگئی

آج نیوز - کراچی میں عمارت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق افراد کی تعداد اکیس ہوگئی۔ امدادی کارروائیاں چوتھے روز بھی جاری ہیں۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ منہدم اور مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو متبادل رہائش گلشن معمار کے اپارٹمنٹس میں دی جائے گی ۔پاک فوج کی انجینئرنگ کور، شہری انتظامیہ اوردیگر ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ علاقہ گنجان ہونے کے باعث امدادی کاموں میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے۔ مکینوں نے ملبہ ہٹانے کے کام میں سست روی کی شکایت کی ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے مزید دس افراد دبے ہوسکتے ہیں۔بے گھر ہونے والے افراد شاہ لطیف بھٹائی ہال میں لگائے امدادی کیمپ، علاقے کی مساجد، پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے ہاں مقیم ہیں۔ کمشنر کراچی حسین سید کے مطابق متاثرین کو گلشن معمار کے اپارٹمنٹس میں متبادل رہائش دی جائے گی۔ موسٰی لین میں دیگرعمارتوں کومخدوش قراردے کرگرانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے تاہم جن عمارتوں کو مخدوش قراردیا گیا ہے ان کے مکینوں کو تاحال حکومت نے متبادل رہائش گاہ فراہم نہیں کی۔جس پر موسٰی لین کی رہائشی خواتین نے احتجاج کیا اور دھرنا دے کر روڈ بلاک کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.