7 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:12
کیری لوگر پیکج کا بقایا کٹوتی کی نذر ہونے کا خدشہ
آج نیوز - ساڑے سات ارب ڈالر کے کیری لوگر پیکچ کا بقایا بھی کٹوتی کی نذر ہونے کا خدشہ، دوبرس میں تین ارب ڈالر کے وعدے پچاس کروڑ ڈالر سے ہی پورا کردیا گیا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے ساڑے سات ارب ڈالر کا امدادی پیکیچ پاک امریکہ تعلقات میں کشیدیگی بڑھانے کا سبب بنے گا۔ امریکہ نے دوہزار نو میں کیری لوگر بل کے تحت سالانی ڈیڑھ ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا لیکن دوبرس کے دوران تین ارب ڈالر میں سے صرف پچاس کروڑ ڈالر ہی ادا کئے گئے ، جب کہ بقیہ سات ارب ڈالر کا فنڈ بھی ری پبلکن زیر قیادت کانگریس کی اسکرونٹنی کی زد میں آجانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کانگریس کے دو پینل پہلے ہی پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لئے بیرونی امداد میں بڑی کٹوتی اور سخت شرائط کی منظوری دے چکے ہیں۔