7 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:23
لاہور :مضافاتی گاؤں بجلی چور نکلا
آج نیوز - لاہور کے مضافات میں آدھا گاوٴں بجلی چور نکلا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔پولیس کے مطابق تھانہ ستوکتلہ کے علاقے میں چالیس گھروں پر مشتمل گاوٴں غلام غوث میں بیشتر لوگ بجلی چوری کر رہے ہیں۔۔ ٹاوٴن شپ سب ڈویژن کے ایس ڈی او نے اطلاع ملنے پر متعلقہ ڈی ایس پی کے ساتھ مل کر چھاپہ مارا تو گاوٴں کے پچیس گھر بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ایس ڈی او نے کارروائی کرتے ہوئے تمام کے کنکشن منقطع کر دیئے اور ایک عورت سمیت پچیس افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے چار کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔